نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی)مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی کمپنیوں سے قدرتی وسائل سے بھرپور افریقی ممالک میں کاروبار میں بہت زیادہ امکان کا فائدہ اٹھانے کا اعلان
کرتے ہوئے آج کہا کہ وہاں امکانات ہیں اور ہمارے پاس طاقت ہے اور اگر دونوں مل کر کام کریں گے تو کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔